Sunday , February 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / سچن نے بچوں کیساتھ اپنی زندگی کے تجربات شیئرکئے

سچن نے بچوں کیساتھ اپنی زندگی کے تجربات شیئرکئے

نئی دہلی 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر آج ایک نئے روپ میں نظر آئے اور اپنا دن خصوصی بچوں کے ساتھ اپنی زندگی کے تجربات شیئر کرکے اور ان کے ساتھ کرکٹ میچ کھیل گزارا۔راجدھانی کے تیاگ راج اسپورٹس کمپلکس میں جمع سینکڑوں خصوصی بچوں کے لئے پیر کا دن ان کی زندگی کا سب سے یادگار دن بن گیا جہاں انہوں نے سچن کے روبرو ہوکر اپنے دل کی بات کی۔ سچن بھی مسلسل ان بچوں کے ساتھ منسلک رہے اور انہیں کچھ نہ کچھ بتاتے رہے ۔یونیسف کے برانڈ ایمبسڈر سچن نے بچوں کو زندگی میں آگے بڑھنے اور کچھ بننے کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا میں بھی بچپن میں بہت شرارتی تھا لیکن ایک بار میں نے اپنے مقاصد طے کئے اور ان کو حاصل کرنے کی جستجو میں لگ گیا جس سے میری شرارتیں ختم ہوگئیں اور میں ڈسپلن میں رہنے لگا۔

 

TOPPOPULARRECENT