Wednesday , December 19 2018

سچن کی سریتا سے ملاقات

ممبئی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم بیٹسمین سچن تنڈولکر نے آج معطل شدہ ہندوستانی باکسر سریتادیوی سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی تاکہ احتجاج کی وجہ سے ایک سال کی پابندی کی شکار سریتادیوی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جاسکے۔ سچن تنڈولکر نے پہلے بھی سریتادیوی کی حمایت کرتے ہوئے ان کے خلاف عائد پابندی کے فیصلے پ

ممبئی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم بیٹسمین سچن تنڈولکر نے آج معطل شدہ ہندوستانی باکسر سریتادیوی سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی تاکہ احتجاج کی وجہ سے ایک سال کی پابندی کی شکار سریتادیوی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جاسکے۔ سچن تنڈولکر نے پہلے بھی سریتادیوی کی حمایت کرتے ہوئے ان کے خلاف عائد پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے اپنے طور پر پوری کوشش تھی۔ سریتا دیوی سے ملاقات کے بعد ٹوئیٹ میں سچن نے ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی ہے۔ دریں اثناء سریتادیوی نے میڈیا سے کہا کہ سچن کے تعاون کا وہ تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں اور میں نے ملاقات کرتے ہوئے سچن سے اظہارتشکر کیا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT