Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سچن کی ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد

سچن کی ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد

نئی دہلی ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیجنڈ کھلاڑی سچن تنڈولکر نے آج نابینا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو کٹر حریف پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ گذشتہ روز جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں منعقدہ مقابلہ میں پاکستانی ٹیم نے 40 اوورس میں 389 رنز اسکور کئے تھے، جوابی اننگز میں ہندوستانی ٹیم نے دو گیندیں قبل 392 رنز اسکور کرتے ہوئے ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔ سچن نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مظاہرہ مشعل راہ ہے۔ ہندوستان نے اپنا افتتاحی مقابلہ پاکستان کے خلاف گنوانے کے بعد دیگر ٹیموں سری لنکا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف فتوحات حاصل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT