Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سچن کی 42 ویں سالگرہ، ساتھیوں کی مبارکباد

سچن کی 42 ویں سالگرہ، ساتھیوں کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی کرکٹ اسٹار سچن تنڈولکر آج 42 سال کے ہوگئے۔ سالگرہ کے موقع پر ان کے موجودہ اور سابق ساتھیوں نے سوشیل میڈیا پر مبارکباد دی۔ تنڈولکر جنہوں نے نومبر 2013ء کے دوران وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیل کو خیرباد کیا تھا لیکن اب بھی اپنے لاکھوں شائقین کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔ تنڈولکر جو آئی پی ایل میں مم

نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی کرکٹ اسٹار سچن تنڈولکر آج 42 سال کے ہوگئے۔ سالگرہ کے موقع پر ان کے موجودہ اور سابق ساتھیوں نے سوشیل میڈیا پر مبارکباد دی۔ تنڈولکر جنہوں نے نومبر 2013ء کے دوران وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیل کو خیرباد کیا تھا لیکن اب بھی اپنے لاکھوں شائقین کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔ تنڈولکر جو آئی پی ایل میں ممبئی انڈین ٹیم کے اصل گرو بھی ہیں، سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کل کھیلے جانے والے میچ میں حصہ لینے کیلئے فی الحال ممبئی میں ہی موجود ہیں۔ اس افسانوی بیٹسمین کے سابق ٹیم ساتھی اور سرکردہ اسپنر انیل کمبلے نے جو بحیثیت ربی تنڈولکر کے ساتھ ہنوز ممبئی انڈینس میں شامل ہیں، عالمی کپ کے فاتح کپتان کو آج ٹوئیٹر پر مبارکباد دی۔ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے بھی ماسٹر بلاسٹر کو مبارکباد دی۔ قومی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان اور رائیل چیلنجرس بنگلور کے ٹیم لیڈر ویراٹ کوہلی نے سچن کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایشانت شرما، عرفان پٹھان، محمد کیف کے علاوہ بی سی سی آئی کے ذمہ داروں نے بھی بھارت رتن ایوارڈ یافتہ سچن کو مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT