Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / سچے مارکسسٹس وقت کے تقاضوں کے مطابق تبدیل

سچے مارکسسٹس وقت کے تقاضوں کے مطابق تبدیل

فسطائیت اطالیہ کے زیراثر نہیں بلکہ خانگی افواج اطالیہ کے زیر اثر : سیتارام یچوری
نئی دہلی ۔ 13مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ ایک سچا مارکسزم کا پیرو وہ ہے جو حالات کے تقاضوں کے مطابق اپنے فلسفہ کا تجزیہ کرتا ہے اور اس کو اختیار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس حالات میں ٹھوس تجزیہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یچوری نے جن پر شدید تنقید کی جارہی ہے ‘ سی پی آئی (ایم) کے بعض گوشے ان پر تنقید کرتے اور کانگریس کے ساتھ مفاہمت کرنے پر زور دیتے ہیں تاکہ برسراقتدار بی جے پی سے مقابلہ کیا جاسکے ۔ یچوری نے نشاندہی کی کہ کمیونسٹ چین کی کامیابی کا راز یہی ہے کہ اُس نے بدلتے ہوئے حالات کے مطابق کمیونسزم کے فلسفہ کا تجزیہ کیا اور اسے بدلتے ہوئے حالات کے مطابق بناکر اُسے اختیار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مارکسزم کی بنیاد ٹھوس حالات کے ٹھوس تجزیہ پر ہے ۔ جیسا کہ تجزیہ نگار تبدیل نہیں ہوتا جب کہ اس کی رائے تبدیل ہوجاتی ہے ۔ اس لئے مارکسسٹ بھی اپنی رائے تبدیل کرتا ہے ‘ اپنے آپ کو نہیں بدلتا ۔ سیتارام یچوری نے جنہیں دوبارہ پارٹی کا جنرل سکریٹری دوسری معیاد کیلئے اپریل میں منتخب کیا گیا ‘ کہا کہ جواز اور معقولیت پر سماجی نظام میں حملے صرف مارکسزم کے ذریعہ ہی کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خانگی افواج کا عروج جو دلتوں پر حملے کرتی ہیں ہندوستان میں اطالوی فسطائی طاقتوں کا اثر سمجھا جارہا ہے ۔ بلیک شرٹس نے پُرزور انداز میں کہا ہے کہ ایسے حملے سماجی نظام میں اس لئے موجود ہیں کہ نظریاتی سطح پر اُن کا مقابلہ نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ عصمت ریزی اور 8سالہ لڑکی کو جموں و کشمیر کے علاقہ کٹھوعہ جنوری میں اس لئے ہلاک کردیا گیا جس کے خلاف ملک سطح پر برہمی پیدا ہوئی تھی ‘ کیونکہ ریاست کی برسراقتدار پارٹی ابتداء میں اس واردات کی تائید کرتی نظر آرہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں پر مظالم ملک گیر سطح پر بڑھتے جارہے ہیں ۔ خانگی افواج دلتوں اور اقلیتوں پر حملے کررہی ہے‘ یہ بلیک شرٹس سے قطعی مختلف نہیں ہیں‘ اطالوی فسطائیت سے ان گروپس نے اثر قبول کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT