Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / سچ اور گلاب ہمیشہ کانٹوں سے گھرے رہتے ہیں:لالو

سچ اور گلاب ہمیشہ کانٹوں سے گھرے رہتے ہیں:لالو

پٹنہ،5 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)بے نامی املاک اور ریلوے ٹنڈر اسکام میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے سے قبل راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) صدر اور ریلوے کے سابق وزیر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ مسٹر یادو نے ٹوئٹر پر لکھا’ ’سچ اور گلاب ہمیشہ کانٹوں سے گھرے رہتے ہیں ،سانچ کو آنچ نہیں،ستیہ میو جیئتے ‘‘۔ اس سے قبل سی بی آئی نے ان معاملوں میں پوچھ گچھ کیلئے آر جے ڈی کے سربراہ کو نوٹس جاری کی تھی۔ پہلی نوٹس پر مہلت کے بعد آر جے ڈی صدر اور ان کے لڑکے تیجسوی یادو حاضر نہیں ہوئے تھے ۔اس کے بعد سی بی آئی نے 5 اکتوبر کو مسٹر یادو اور 6 اکتوبر کو ان کے لڑکے اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کی نگہداشت کی ذمہ داری 2006ء میں پرائیویٹ فرم کو سونپے جانے کے سلسلہ میں سی بی آئی سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔ سودے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملہ میں درج ایف آئی آر میں تیجسوی یادو کو بھی ملزم بنایا گیا ہے ۔ مذکورہ معاملہ میں مسٹر یادو پر الزام ہے کہ انہوں نے آئینی عہدہ پر رہتے ہوئے چنندہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا کام کیاہے ۔مسٹر یادو نے وزیر ریل رہتے ہوئے بی این آر،رانچی،اور بی این آر پوری کی نگہداشت کی ذمہ داری ایک پرائیویٹ فرم سجاتا ہوٹل کو سونپی اور بدلے میں ایک گمنام کمپنی کے ذریعہ تین کڑور کی مہنگی زمین لی۔
ہیمامالنی کے نقلی زیورات کا سرقہ
ممبئی۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار رکن پارلیمنٹ ہیمامالنی کی ملکیت نقلی زیورات، ملبوسات اور اسٹیج کے لوازمات کا مضافاتی علاقہ جوہو کے ان کے گودام سے سرقہ کرلیا گیا۔ سارقین نامعلوم ہیں۔ سرقہ کی جانے والی اشیاء کی مالیت 90 ہزار روپئے ہے ۔ سینئر پولیس عہدیداروں کو ایک ملازم پر شبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT