Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / سچ ہوا ساتھ جینے مرنے کا وعدہ

سچ ہوا ساتھ جینے مرنے کا وعدہ

بھنڈ، 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں ایک بزرگ جوڑے کا سات پھیروں کے وقت کیا گیا ساتھ جینے مرنے کا وعدہ بالکل سچ ثابت ہوا۔ شہر کے ایک مقامی تاجر جواہر لال جین (85 سال) نے کل اپنی بیوی لالی دیوی (82) کی آخری رسومات ادا کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اپنی جان دے دی۔ دونوں کی آخری رسومات ایک ہی دن ادا کی گئیں۔ خاندان کے ذرائع کے مطابق لالی کا کل صبح بیماری کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کو ایسا صدمہ پہنچا کہ انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ آئی سی یو میں داخل جین نے اپنی بیوی کی آخری رسومات میں شامل ہونے کی ضد کی، جس کے سبب انہیں اسپتال سے شمشان گھاٹ لے جایا گیا۔ انھوں نے اپنی بیوی کی تمام آخری رسومات ادا کیں۔ اس کے بعد انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جین کی طبیعت مزید خراب ہونے پر شام کو انہیں گوالیار منتقل کیا گیا، راستہ میں ان کا بھی انتقال ہو گیا۔ لواحقین نے فوری طور پر کل ہی ان کی بھی آخری رسومات ادا کردیں۔ معمر جوڑے نے زندگی کے 63 سال ساتھ گزارے تھے ۔ جین جوڑے کے کنبہ میں سات بیٹے ، ایک بیٹی اور ایک درجن سے زیادہ پوتے اور نواسے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT