Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سڑکوں اور عوامی مقامات پر پٹاخے جلانے پر امتناع

سڑکوں اور عوامی مقامات پر پٹاخے جلانے پر امتناع

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی :کمشنر پولیس
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد ایم مہیندر ریڈی نے دیپاولی تہوار کے دوران سڑکوں اور عوامی مقامات پر پٹاخے جلانے پر امتناع عائد کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ امتناعی حکم 10 نومبر صبح 6 بجے تا 13 نومبر صبح 6 بجے نافذ العمل رہے گا ۔ یہاں ایک پریس نوٹ میں پولیس کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں صبح 10 تا 6 بجے شام سڑکوں اور عوامی مقامات پر آواز پیدا کرنے والے پٹاخوں کو جلانے پر مکمل امتناع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پٹاخوں سے ہونے والی آواز ، ڈرمس اور دیگر انسٹرومینٹس اجازت کی حد سے تجاوز نہیں ہونے چاہئے ۔ جیسا کہ پولیوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے ۔ کمشنر پولیس نے انتباہ دیا کہ ان احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT