Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / سڑکوں پر کچرا، تاجرین کے خلاف 20 ہزار روپئے جرمانہ کا انتباہ

سڑکوں پر کچرا، تاجرین کے خلاف 20 ہزار روپئے جرمانہ کا انتباہ

کمشنر جی ایچ ایم سی کا چندرائن گٹہ تا جامباغ اچانک معائنہ، لاپرواہی پر سخت برہمی

کمشنر جی ایچ ایم سی کا چندرائن گٹہ تا جامباغ اچانک معائنہ، لاپرواہی پر سخت برہمی
حیدرآباد 10 جون (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کمشنر سومیش کمار نے آج اے ایم او ایچ سرکل VIII کو ہدایت کی کہ جامباغ روڈ پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والے تاجرین میوہ کے خلاف 20,000 روپئے جرمانہ عائد کریں۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے براہ اویسی ہاسپٹل، فلک نما، چارمینار، افضل گنج، معظم جاہی مارکٹ و نامپلی آج چندرائن گٹہ تا جامباغ روڈ کا اچانک اور تفصیلی معائنہ کیا تاکہ اِن علاقوں میں صحت و صفائی کے انتظامات کا شخصی طور پر جائزہ لیا جاسکے۔ معائنہ کے دوران کمشنر نے صحت و صفائی کے عملہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور تاجرین میوہ کی جانب سے سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکے جانے پر خاموشی کی وجہ دریافت کیا۔ مسٹر سومیش کمار نے خبردار کیاکہ نہ صرف سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں بلکہ اِس کے انسداد کو روکنے سے متعلق اپنے فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی برتنے والے عہدیداروں کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ سومیش کمار نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 10 پر جھیل کی صفائی کا معائنہ بھی کیا اور انجینئرنگ (پراجکٹ) ونگ کو ہدایت دی کہ وہ اِس نالے کی بقاء اور شہریوں کے تحفظ کے بارے میں مناسب تجاویز پیش کریں۔ سومیش کمار نے اپنی ٹیم کے ساتھ گوری شنکر نگر اور روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز کے درمیان پُل کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ اُن کے دورہ میں ایڈیشنل کمشنر (پلاننگ) پی وینکٹ رامی ریڈی، سنٹرل زون کمشنر ڈی رونالڈ راس، ساؤتھ زون کمشنر بالا سبرامنیم ریڈی، انجینئرنگ اِن چیف دھن سنگھ، ایڈیشنل کمشنر (صحت و صفائی)، این روی کرن اور دوسرے بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT