Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑکوں پر کچڑا ڈالنے پر کارروائی کا انتباہ

سڑکوں پر کچڑا ڈالنے پر کارروائی کا انتباہ

محبوب نگر میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر رونالڈ روز کا خطاب

محبوب نگر ۔ 29 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام نہ صرف اپنے مکانات کو بلکہ ماحول کو پاک صاف رکھیں ۔ ضلع کلکٹر رونالڈ روز نے بلدی عہدیداروں اور کونسلرس کے ساتھ جائزہ اجلاس میں ہدایات دیں ۔ یہ اجلاس وبائی امراض کی روک تھام کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا تھا ۔ مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑہ بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے ۔ ضلع کلکٹر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ غلاظت ‘ کچرہ اور گندگی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موریوں اورکھلے مقامات پر کچرا جمع نہ کریں بلکہ بلدی عملہ کے حوالے کریں ۔ گھروں کے آس پاس کھلی جگہ ‘ پلاٹس پر جھاڑیاں آگئی ہیں وہیں مچھر پیدا ہوتے ہیں لہذا خالی جگہوں کو صاف رکھیں ۔ مکانات میں پانی غیر ضروری جمع نہ کریں ۔ ضلع کلکٹر نے انتباہ دیا کہ سڑکوں اور موریوں پر کچرا ڈالنے والوں کے خلاف باضابطہ کارروائی کی جائیگی ۔ خالی پلاٹس کی صفائی نہ کرنے کی صورت میں پلاٹس کو ہراج کیا جائیگا ۔ ان پابندیوں پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے ایک کمیٹی بھی قائم کی جائیگی ۔ محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ نے شہر میں ڈینگو اور ملیریا وغیرہ کی روک تھام کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے تشہیر کا مطالبہ کیا ۔ اجلاس میں چیرپرسن بلدیہ رادھا امر ‘ کمشنر دیوسنگھ ‘ کونسلرز محمو دعلی ‘ عبدالرشید مشتاق ‘ سعادت اللہ حسینی‘ ‘ پاشاہ ‘ فریدہ ندیم و دیگر موجود تھے ۔

کلکٹر کا راگھوپتی پیٹ ہاسپٹل کا معائنہ
کلواکرتی ۔ 29؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلوا کرتی منڈل کے راگھوپتی پیٹ کے علاقہ میں موجود گورنمنٹ ہاسپٹل کا ضلع کلکٹر ٹی سریدھر نے معائنہ کیا اور فائیلوں کی تنقیح اور سہولیات و دیگر فراہم کی جانے والی طبی امداد کے متعلق عہدیداروں اور عوام سے معلومات حاصل کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ آر ڈی او اور ضلع ہیلتھ آفیسر بھی وموجود تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریبوں کے لئے کئی ایک اسکیمات روبہ عمل لا رہی ہے ۔ یہاں پر زجگیوں کے لئے آنے والے افراد کو کے سی آر کٹ فراہم کی جا رہی ہے جس کے سبب یہاں پر زجگیوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہئے اس جیسی اسکیمات کو عوام کے درمیان لانے کے لئے اس کی تشہیر کرنا چاہئے ۔ اور ڈاکٹر سے اپیل کی کہ وہ اوقات کی سختی سے پابندی کریں۔

TOPPOPULARRECENT