Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سڑکوں پر کے جی وہیلس کے ساتھ ٹریکٹرس چلانے پر کارروائی

سڑکوں پر کے جی وہیلس کے ساتھ ٹریکٹرس چلانے پر کارروائی

کریم نگر۔19ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے جی وہیلس کے ساتھ سڑکوں پر ٹریکٹر چلانے پر ٹریکٹرس ضبط کر کے کریمنل کیس درج کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے عہدیداران کو حکم دیا ۔ چہارشنبہ کی رات کلکٹر کیمپ آفس میں ضلع ایس پی ‘ عمارات و شوارع‘ پنچایت راج کے انجنیئرس کے ساتھ کے جی وہیلس کی وجہ سے سڑکوں کو ہونے والے نقصان پر جائزہ اجلاس منعقد

کریم نگر۔19ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے جی وہیلس کے ساتھ سڑکوں پر ٹریکٹر چلانے پر ٹریکٹرس ضبط کر کے کریمنل کیس درج کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے عہدیداران کو حکم دیا ۔ چہارشنبہ کی رات کلکٹر کیمپ آفس میں ضلع ایس پی ‘ عمارات و شوارع‘ پنچایت راج کے انجنیئرس کے ساتھ کے جی وہیلس کی وجہ سے سڑکوں کو ہونے والے نقصان پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سال کئی ہزار کرور روپئے صرف کر کے سڑکوں کی تعمیر کررہی ہے ‘تعمیر کی گئی سڑک صرف 8سال ہی ٹھیک رہ رہی ہے ۔سڑک کو کے جی وہیلس کی وجہ سے دو سے تین سال میں نقصان ہورہا ہے ۔ جمعرات سے ضلع میں کے جی وہیلس کے ساتھ سڑکوں پر نہ آئے ‘ اگر آنے پر ان ٹریکٹرس کو فوری مہربند کر کے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رکھیں۔ محکمہ پولیس ‘ ریونیو‘ زراعت‘ آر اینڈ بی ‘ پنچایت راج عہدیداران کو حکم دیا ۔ جمعرات کو تمام ڈیویژن کے آر ڈی او‘ ڈی ایس پی ‘ آر اینڈ بی پنچایت راج عہدیداران کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداران کو احکامات جاری کرنے حکم دیا ۔ حکومت کے جی وہیلس کی حوصلہ افزائی نہیں کررہی ہے ۔ اس کے متبادل روٹوویٹرس کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔ حکومت کے جی وہیلس پر بہت سنجیدہ ہے ۔ فوری اس پر سخت کارروائی کرنے احکامات جاری کئے ۔ ضلع میں اجازت کے بغیر سرکاری عمارتوں ‘ اسکولوں ‘ کالجوں سڑکوں کے پلوں پر تشہیر کیلئے تحریر کررہے ہیں اس کی نشاندہی کر کے فوری متعلقہ افراد پر اداروں پر مقدمات درج کرنے عہدیداران کو کلکٹر نے حکم دیا ۔ موضع کی سطح میں وی آر او پنچایت سکریٹری ‘ منڈل کی سطح میں تحصیلدار منڈل ڈیولپمنٹ عہدیداران‘ میونسپالٹیوں میں متعلقہ کمشنرس و عملہ ذمہ دار ہے انتباہ دیا ۔ متعلقہ عہدیداران کو فوری کارروائی کرنے کلکٹر نے حکم دیا ۔ کسی بھی سرکاری عمارت و دیواروں پر کسی قسم کے پوسٹرس چسپاں کرنے پر اس کو فوری نکال دیں اور متعلقہ افراد و اداروں پر مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی ۔ اس اجلاس میں ضلع ایس پی شیواکمار ‘ ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنر میرا پرساد‘ آر اینڈ بی ایس ای چندولال ‘ ضلع ریونیو عہدیدار ویرا برہمیا ‘ محکمہ زراعت کے جے ڈی پرساد ‘ آر اینڈ بی ای ای راگھوا چاری ‘ پنچایت راج انجنیئرس و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT