Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سڑکوں کی تعمیر میں غیر معیاری کام پر انتباہ

سڑکوں کی تعمیر میں غیر معیاری کام پر انتباہ

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات جو پلی کرشنا راؤ نے سڑکوں کی تعمیرات میں غفلت اور غیر معیاری تعمیرات کو برداشت نہ کرنے کا انتباہ دیا ۔ غفلت برتنے والے ورک ایجنسیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا ۔ تخمینہ میں اضافہ کرنے کی محالفت کی اور مقررہ وقت سے قبل تعمیرات کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ شمالی تلنگانہ کے 9 اضلاع میں وزیراعظم گرامینا سڑک یوجنا کے تعمیراتی کاموں کا انجینئرنگ عہدیداروں ، ورک ایجنسی کے ساتھ جائزہ لیا ۔ جوپلی کرشنا راؤ سڑکوں کی تعمیرات کی منظوریوں کے 8 یوم میں کام کا آغاز کرنے 15 دن میں سنگ بنیاد تقریب کو مکمل کرنے پر زور دیا ۔ موجودہ سڑکوں کی تعمیرات کو تین ماہ مکمل کرنے ضرورت پڑنے پر کاموں کی تکمیل کے لیے جو مہلت دی گئی ہے اس کو گھٹانے کا مشورہ دیا ۔ کاموں میں تیزی پیدا کرنے کے لیے ضرورت پڑنے پر ایک ہفتہ میں تبدیلیاں کرنے کی تجاویز تیار کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ سڑکوں کی تعمیرات کے دوران معیار کا جائزہ لینے جدید ٹکنالوجی سے استفادہ کرنے کاموں کی تیزی کو آن لائن میں اپ ڈیٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔ سڑکوں کی تعمیرات کو تین ماہ میں تکمیل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ 334.72 کروڑ روپئے کے مصارف سے نبارڈ کے تحت 4 سرکلس کے 181 کاموں میں صرف 40 کام مکمل ہوئے ہیں ۔ ماباقی کاموں کو جون تک مکمل کرنے کا مشورہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT