Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سڑکوں کی توسیع میں عوام سے تعاون کی خواہش

سڑکوں کی توسیع میں عوام سے تعاون کی خواہش

کریم نگر ۔ 11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کی عام سڑـوں کی توسیع کو لیکر مالکان جائیداد سے تعاون کی خواہش شہر کے میئر سردار رویندر سنگھ نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی توسیع کی زد میں آنے والے گھروں ‘ عمارتوں کا جو بھی نقصان ہورہا ہے مالکان جائیداد کی ہر طریقہ سے مدد کی جائے گی ۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن میٹنگ ہال میں سڑکوں کی توسیع میں

کریم نگر ۔ 11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کی عام سڑـوں کی توسیع کو لیکر مالکان جائیداد سے تعاون کی خواہش شہر کے میئر سردار رویندر سنگھ نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی توسیع کی زد میں آنے والے گھروں ‘ عمارتوں کا جو بھی نقصان ہورہا ہے مالکان جائیداد کی ہر طریقہ سے مدد کی جائے گی ۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن میٹنگ ہال میں سڑکوں کی توسیع میں رکاوٹ پیدا کرنے والے مالکان جائیداد کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کرتے ہوئے شہر کے میئر سردار رویندر سنگھ نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزبروز بڑھتی ہوئی آبادی سے ٹریفک مشکلات کو دور کرنے ‘ حادثات کی روک تھام اور اس کے انسداد کیلئے ضلع کی سبھی عام بڑی سڑکوں کی توسیع ضروری ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض کمرشیل کامپلکس کے مالکان سے سڑکوں کی جانب غیر قانونی طور پر برقی ٹرانسفارمس کو نصب کروایا ہے ۔ اس کو فوری طور پر وہاں سے ہٹالینے کا مشورہ دیا ‘ بصورت دیگر ان ٹرانسفارمرس کو ہٹا دیا جائے گا ۔ اس موقع پر مالکان جائیداد نے کہا کہ سڑکوں کی توسیع کی بجائے رنگ روڈ کی ترقی کی طرف توجہ دی جائے تاکہ بڑی باربردار گاڑیاں اور لاریاں شہر میں داخل ہوئے بغیر دوسری طرف سے نکل جائے ۔ انہوں نے مالکان جائیداد کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ کمشنر کے وی رمنا چاری نے کہا کہ شہر کی تمام بڑی سڑکوں کو 80تا 100 فٹ چوڑا کیا جائے گا ۔ انہوں نے مالکان جائیداد سے دستاویزات پیش کرنے کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT