Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑکوں کی توسیع کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

سڑکوں کی توسیع کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

کریم نگر 20 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر میں سڑکوں کی توسیع کے کاموں میں سرعت پیدا کرکے مکمل کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے عہدیداران کو ہدایت کی۔ پیر کو کلکٹریٹ میں ان کے چیمبر میں سڑکوں کے توسیعی کاموں کی ترقی پر عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہاکہ سڑکوں کی توسیع کے کاموں کو منصوبہ بند طریقہ سے مکمل کرنے کا مشورہ دیا۔ قبل ازیں واٹر پائپ لائن، ڈرینج کے تعمیری کاموں کو مکمل کرنے کے بعد سڑکوں کی تعمیر کا حکم دیا۔ برقی ٹاورس کا قیام 90 فیصد مکمل کیا گیا مابقی 10 فیصد کاموں کو بھی مکمل کرنے کا حکم دیا۔ پہلے ڈرینج کی تعمیر کرنے پر ٹاورس کی تعمیر مکمل ہوگی۔ سڑکوں کے دونوں جانب فٹ پاتھ کی تعمیر کی ہدایت دی۔ سڑکوں کی توسیع میں خل پڑرہے تعمیرات کو فوری نکالنے عہدیداران کو حکم دیا۔ سنٹرل لائٹنگ کے لئے فوری مارکنگ کرنے آر اینڈ بی کے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ مارکنگ کرنے کے فوری بعد سنٹرل لائٹنگ کے کام شروع کئے جائیں گے۔ اس اجلاس میں مجلس بلدیہ کے انچارج کمشنر ایچ جادو، ٹرانسکو ایس ای رنگا راؤ، آر اینڈ بی ای ای راگھوا چاری متعلقہ عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT