Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حاثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حاثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /30 جولائی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 18 سالہ طالب علم سنتوش کمار ریڈی جو سنتوش نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ ضلع نظام آباد کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ طالب علم کل کالج سے واپس ہو رہا تھا ۔ اس نے یادگیری تھیٹر کے قریب بس اسٹاپ پر بس سے ٹکرانے کے بعد حادثاتی طور پر اسی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بلارم پولیس کے مطابق 18 سالہ شیوم مونیتی جو بالریڈی علاقہ کے ساکن پی کے موہنتی کا بیٹا تھا ۔ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آج موٹر سائیکل نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور موہنتی علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ عنبرپیٹ میں رہتا تھا ۔ وہ موٹر سائیکل سے بے قابو ہونے کے سبب حادثہ کا شکار ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT