Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حاثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حاثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر اور سالار نگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 54 سالہ جعفر علی مردان جو اپر پلی علاقہ کا ساکن تھا کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راجندر نگر کے علاقہ میں پلر نمبر 247 کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق لکشمی گنیش جو کوکٹ پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل موٹر سائیکل پر بالانگر کے علاقہ سے گذر رہاتھا کہ تیز رفتار لاری کی ٹکر سے گنیش برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT