Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات ، دو افراد ہلاک

سڑک حادثات ، دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سائبر آباد و رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 30 سالہ شخص کمارا سوامی جو پیشہ سے ڈرائیور حسن پرتی ضلع ورنگل کا ساکن کل دوپہر ڈی سی ایم لے کر کتہ پیٹ فروٹ مارکٹ پہونچا اور گاڑی سے ٹارپولین نکالنے کی کوشش کررہا تھا کہ ایک اور ڈی سی ایم گاڑی نے ٹکر دے دی اس دوران کمارا سوامی ڈی سی ایم سے گرکر گاڑی کی زد میں آگیا اور فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 65 سالہ شخص اپا راؤ جو پیشہ سے مزدور کوکٹ پلی جھونپڑپٹی علاقہ کا ساکن 15 اگست کو سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT