Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات ، چار افراد بشمول کانسٹبل ہلاک

سڑک حادثات ، چار افراد بشمول کانسٹبل ہلاک

حیدرآباد ۔ /31 مارچ (سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک پولیس کانسٹبل فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ ڈی نائیڈو جو ویاس نگر میں رہتا تھا محکمہ پولیس سے وابستہ کانسٹبل بتایا گیا کہ کل نائیڈو اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا جبکہ دوسرے حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ گاڑیوں کے آپسی تصادم کے سبب پیش آیا جس میں راجندر نگر علاقہ کا ساکن 25 سالہ ورما کے علاوہ 26 سالہ پروین اور 30 سالہ پرشانت ہلاک ہوگئے ۔ جن کا تعلق علاقہ ظہیرآباد کے چراغ پلی سے بتایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT