Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں انجینئیرنگ طالب علموں کی موت

سڑک حادثات میں انجینئیرنگ طالب علموں کی موت

حیدرآباد /12 مئی ( سیاست نیوز ) بالانگر اور گوپال پورم پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو انجینئیرنگ کے طالب علم ہلاک ہوگئے ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 19 سالہ کیون کمار جو جگت گیری گٹہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ انجینئیرنگ کا طالب علم ہے کل شام یہ طالب علم موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آئی ڈی پی ایل کمپنی گیٹ کے روبرو حادثہ پیش آیا اس حادثہ میں کیون کمار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 23 سالہ اجئے کمار جو بی ٹیک سال دوم کا طالب علم تھا ۔ ملکاجگیری علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز اپنے ساتھی کرن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ان کی موٹر سائیکل پتھر سے ٹکرا گئی اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT