Sunday , August 19 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں ایک ضعیف شخص اور دو خواتین ہلاک

سڑک حادثات میں ایک ضعیف شخص اور دو خواتین ہلاک

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) جواہر نگر اور میڑپلی پولیس حدود میں پیش آئے دو سڑک حادثات میں ایک ضعیف شخص اور خاتون فوت ہوگئی ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 38 ایشا جو بی جے آر نگر علاقہ کے ساکن آدم کی بیٹی تھی ۔ گیارہ مارچ کے دن یہ خاتون پیدل جارہی تھی کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 60 سالہ شخص جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ میڑپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح یہ شخص ایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT