Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) شہر اور نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 49سالہ ساوتری بائی جو ایم ایس مقطعہ علاقہ کی ساکن تھی آج صبح چہل قدمی کے دوران لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران خاتون فوت ہوگئی۔ یہ حادثہ آئی ٹی سی ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ حیات نگ

حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) شہر اور نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 49سالہ ساوتری بائی جو ایم ایس مقطعہ علاقہ کی ساکن تھی آج صبح چہل قدمی کے دوران لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران خاتون فوت ہوگئی۔ یہ حادثہ آئی ٹی سی ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 31سالہ کے بھاسکر جو پیشہ سے تاجر تھا آج صبح وہ اپنی کار میں جارہا تھا کہ سامنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگایا جس کے سبب بھاسکر نے حادثہ سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی کارکو ڈیوائیڈر پر چڑھا دیا اور اس کی کار اس دوران مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور بھاسکر فوت ہوگیا۔ کے بی ایچ بی پولیس کے مطابق 36 سالہ ایشور جو پیشہ سے لیبر تھا ایلما تانڈہ کے بی ایچ بی کا ساکن تھا۔ وہ کل رات اپنے مکان کے قریب سڑک پر کرسی پر بیٹھا ہوا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT