Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 9 اگست (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز، نارائن گوڑہ اور پنجہ گٹہ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق35 سالہ شیخ چاند جو فلم نگر میں رہتا تھا، پیشہ سے حانگی ملازم بتایا گیا ہے۔ وہ 6 اگست کے دن اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ اچانک موٹرسیکل سے گر کرشدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق چاند کو دورے آنے کی بیماری تھی اور شدید زخمی حالت میں شیخ چاند پاشاہ کل رات فوت ہوگئے۔ نارائن گوڑہ کے پولیس کے مطابق 65 سالہ جلیل الدین جو اندرا نگر حمایت نگر علاقہ کے ساکن تھے، کل اپنے مکان کے قریب نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد سڑک عبور کررہے تھے کہ تیز رفتار موٹر سیکل کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگئے اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 92 سالہ لکشمی جو پیشہ سے مزدور تھی بورابنڈہ علاقہ کے ساکن کمار کی بیوی بتائی گئی ہے۔ وہ کل سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT