Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 26 سالہ راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ پی جے آر نگر میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز 6 اپریل کے دن وہ بنجارہ ہلز کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی ح

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 26 سالہ راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ پی جے آر نگر میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز 6 اپریل کے دن وہ بنجارہ ہلز کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں 40 سالہ جے ایلایا جو جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل ساگر ہوٹل کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہاتھاکہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 58 سالہ لکشمی جو بھگت سنگھ نگر علاقہ کے ساکن نارائنا کی بیوی تھی ۔ اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ اسپیڈ بریکر پر موٹر سائیکل عبور کرتے وقت ضعیف خاتون نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی اور کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT