Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بلارم اور سائبرآباد کے علاقہ گھٹکیسر میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ بلارم پولیس کے مطابق 33 سالہ سوگنا الوال علاقہ کے ساکن کارتیک کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے سافٹ ویر ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ کل رات یہ خاتون موٹر سائیکل پر بلارم کے علاقہ سے گذر رہی تھی کہ

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بلارم اور سائبرآباد کے علاقہ گھٹکیسر میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ بلارم پولیس کے مطابق 33 سالہ سوگنا الوال علاقہ کے ساکن کارتیک کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے سافٹ ویر ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ کل رات یہ خاتون موٹر سائیکل پر بلارم کے علاقہ سے گذر رہی تھی کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ گھٹکیسرپولیس کے مطابق 61 سالہ شخص ملایا جو ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ اوشاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ امبولینس گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT