Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 21 سالہ سدھاکر جو پیشہ سے لاری کلینر تھا ۔ ضلع نلگنڈہ میں رہتا تھا ۔ کل رات دیر گئے یہ شخص لاری لیکر ایل بی نگر پہونچا اور لاری سڑک کنارے پارک کرنے کے بعد سڑک عبور کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار نامعلوم کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق ایک ضعیف خاتون دادا بائی جس کی عمر تقریباً 69 سال بتائی گئی ہے ۔ بوئن پلی بس اسٹاپ کے قریب بس کے انتظار میں کھڑی ہوئی تھی کہ ایک تیز رفتار بے قابو موٹر سائیکل راں نے اس ضعیف خاتون کو ٹکر دے دی ۔ اس خاتون کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق ایک 65 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بہادرپورہ کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کی کوشش میں تھاکہ حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ حادثہ 28 اگست کے دن پیش آیا اور یہ نامعلوم شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT