Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ /11 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سائبر آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ بیگم پیٹ کے علاقہ میں رات دیر گئے پیش آئے سڑک حادثہ میںایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ سالویٹر جو اپنے ساتھی پرنیت کے ہمراہ موٹر سیکل پر رات دیر گئے بیگم پیٹ کے علاقہ گرین لینڈ سے گزررہا تھا کہ یوٹرن لینے کے دوران ریڈی میکس ملر کی زد میں آکر سالویٹر برسرموقع ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔ میٹرچل پولیس کے مطابق 60 سالہ وجیہ لکشمی جو میڑچل علاقہ کے ساکن لکشمن ریڈی کی بیوی تھی یہ خاتون اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ کشائی گوڑہ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 64 سالہ ہنمنت کمار جومنٹ کالونی میں رہتا تھا پدا چرلہ پلی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT