Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول کمسن لڑکی کی موت

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول کمسن لڑکی کی موت

حیدرآباد ۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک کمسن لڑکی فوت ہوگئی۔ فلک نما پولیس کے مطابق 5 سالہ تبسم بیگم جو مصطفی نگر فلک نما علاقہ کے ساکن مرزا عقیل بیگ کی بیٹی تھی، 15 نومبر کی شام لڑکی اپنی بہن کے ہمراہ سڑک عبور کررہی تھی کہ موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 23 سالہ راجیش جو پرگتی نگر کے علاقہ میں واقع ایک ہاسٹل میں رہتا تھا، اس شخص کا تعلق ضلع گنٹور سے بتایا گیا ہے کل آر ٹی سی بس میں سفر کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص چلتی بس سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 29 سالہ نوین کمار جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر نظام پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ سافٹ ویر انجینئر اپنی موٹرسیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں کمار فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT