Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول کمسن ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) مادھاپور دنڈیگل اور چندانگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک کمسن لڑکا اور ضعیف خاتون فوت ہوگئے ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 7 سالہ پرشو راملو جو پروتا نگر مادھاپور علاقہ کے ساکن مکیش کا بیٹا تھا ۔ چوتھی جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ وہ آج صبح کے اولین اوقات اپنے والد کے ہمراہ سڑک عبو

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) مادھاپور دنڈیگل اور چندانگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک کمسن لڑکا اور ضعیف خاتون فوت ہوگئے ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 7 سالہ پرشو راملو جو پروتا نگر مادھاپور علاقہ کے ساکن مکیش کا بیٹا تھا ۔ چوتھی جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ وہ آج صبح کے اولین اوقات اپنے والد کے ہمراہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار بے قابو ٹپر نے اس کمسن کو ٹکر دے دی جس کے سبب وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 42 سالہ ملایا جو سورام علاقہ میں رہتا تھا ۔ میاں پور کی ایک خانگی کمپنی میں بحیثیت سوپر وائزر کام کرتا تھا ۔ وہ بہادرپلی کے علاقہ سے اپنی موٹر سائیکل پر گذر رہا تھا کہ بس کی ٹکر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ چندرا نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ چنتااماں جو گنگارم علاقہ کی ساکن تھی ۔ یہ خاتون 31 جنوری کے دن اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی کہ موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کل رات خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT