Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد فوت

سڑک حادثات میں تین افراد فوت

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 58 سالہ محمد عمر جو مادناپیٹ علاقہ کے ساکن اپنے رشتہ دار سے ملاقات کیلئے گذشتہ روز مائیلاردیوپلی علاقہ آیا تھا وہ سڑک عبور کرنے کے دوران ایک نامعلوم آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 27 سالہ گوپی کشن جو طالب علم تھا اندرا نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ رات دیر گئے جوبلی چیک پوسٹ سے گذر رہا تھا کہ ٹپر لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ ایلیاء جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ شیورام پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ ایلیاء 4 ڈسمبر کے دن موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT