Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد کی اموات

سڑک حادثات میں تین افراد کی اموات

حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) لنگر حوض مائیلاردیوپلی اور حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے لنگر حوض پولیس کے مطابق 60 سالہ احمد حسین جو چھوٹا بازار قلعہ گولکنڈہ علاقہ کے ساکن تھے ۔ گذشتہ روز سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اس ضعیف شخص کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دی تھی ۔ جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ بی کمار جو پیشہ سے تاجر تھا حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا وہ کل شام اپنے ساتھیوں کرشنا اور جنگیا کے ہمراہ کار میں جارہا تھا کہ پداعنبرپیٹ کے علاقہ میں کار حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں تینوں شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران بی کمار رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 38 سالہ شنکر جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ بدویل کے علاقہ آنند نگر میں رہتا تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT