Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد۔ 14 اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد اور سائبرآباد میں مختلف سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ میرک چوک پولیس کے بموجب 22 سالہ نامعلوم نوجوان 11 اگست کو آغائی فنکشن ہال کے روبرو سڑک عبور کررہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس میر چوک نے نامعلوم شخص کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا۔ سعیدآباد پولیس کے بموجب گووند چاری ساکن باغ عنبرپیٹ 7 اگست کو علاقہ چمپاپیٹ میں اپنی اکٹیوا موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اسے مخالف سمت سے تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں گووند چاری شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے سبب اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا اور کل رات وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ سعیدآباد پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سائبرآباد کے مڈی پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 45 سالہ خانگی ملازم پیٹر ساکن گھٹکیسر نارا پلی علاقہ میں سڑک عبور کررہا تھا کہ اسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔ دوران علاج وہ فوت ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT