Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 27 سالہ محمد عاصم جو مغل پورہ علاقہ کے ساکن ابراہیم کا بیٹا ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں واپس ہورہا تھا کہ مہدی پٹنم کے علاقہ میں ایک نامعلوم گاڑی سے حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں عاصم شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ چینتیہ پوری پولیس کے مطابق 70 سالہ جی نرسمہا جو پیشہ سے تاجر حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا، کل یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے، حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 62 سالہ ناگا بھوشنم جو پیشہ سے سکیوریٹی گارڈ باجو پلی میں رہتا تھا۔ جس کا آبائی مقام کھمم بتایا گیا ہے۔ یہ شخص کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ خانگی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT