Tuesday , December 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

گلبرگہ 19جولائی :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع گلبرگہ کے تعلقہ افضل پور کے موضع دیو گھانگا پور میں چوڑا پور روڈ پر منگل کی شام ہوئے حادثات میںایک خاتون کے بشمول تین افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ گھانگا پور .-چوڑا پور روڈ پر ایک ٹاٹا سومو اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے سبب موٹر سائیکل پر سوار 20سالہ نوجوان حاجی چودھری اور 16سالہ امیر چودھری برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔گوبور کے قریب ایک نامعلوم موٹر گاڑی کی ٹکر لگنے سے 50سالہ بھیم شاہ پجاری نامی خاتون ہلاک ہوگئی ۔ دیول گھانگاپور پولیس اسٹیشن میںمعاملات درج کرلئے گئے ہیں ۔

زیورات کی چوری
گلبرگہ 19جولائی : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جیورگی روڈ گلبرگہ پر واقع این جی اوز کالونی میں ایک زیورات کی دوکان میں داخل ہوکر چوروںنے 20ہزار روپیوں کی مالیت کے طلائی زیورات چرالئے ۔ چووروں نے دوکان کے شٹر کی قفل شکنی کی تھی اور بعد ازاں تجوری کی قفل شکنی کرکے زیورات چرائے تھے ۔ اشوک نگر پولیس اسٹیشن میںمعاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT