Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جو اپنی موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ رمیش اور 20 سالہ سائی کمار کا تعلق دمائی گوڑہ گھٹکیسر سے بتایا گیا ہے ۔ دونوں آپس میں ساتھی تھے اور ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ کل شام دمائی گوڑہ کے علاقہ میں ان کی موٹر سائیکل کو تیز رفتار بے قابو آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں دونوں شدید زخمیہوگئے جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ نرسمہا ریڈی جو پیشہ تاجر تھا ۔ ابراہیم پٹنم علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میںآکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT