Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 20 سالہ درگا گنیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جیڈی میٹلہ کے علاقہ سولارم میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر ساتھی کے ہمراہ جارہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اس کا ساتھی شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 64 سالہ جوگیا چاری جو ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ این جی اوز کالونی ونستھلی پورم علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل آٹو نگر کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران یہ شخص تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زحمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 55 سالہ سوریہ پرکاش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بالانگر میں رہتا تھا ۔ کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT