Sunday , April 22 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار کے علاوہ میاں پور اور گھٹکیسر حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد فوت ہوگئے ۔ رین بازار پولیس کے مطابق 55 سالہ محمد امام جو پیشہ سے باورچی تھا ۔ چنچل گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 13 جنوری کے دن رات تقریباً 10 بجے یہ شخص اپنی چیتک گاڑی پر جارہا تھا کہ شیخ فیض کی کمان علاقہ میں مخالف سمت کی موٹر سائیکل سے پیش آئے تصادم میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 28 سالہ شیخ ضمیر جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ حفیظ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص اپنے بھانجہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شیخ ضمیر اس حادثہ میں ہلاک ہوگیا اور اس کا رشتہ دار شدید زخمی ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 32 سالہ ایشور سوامی جو گھٹکیسر علاقہ کا ساکن تھا اونگلول کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ 13 جنوری کے دن یہ شخص پیدل جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زدمیں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT