Wednesday , December 12 2018

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد۔/6اپریل، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں3افراد ہلاک ہوگئے۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 60سالہ صابر پاشاہ جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کا ساکن کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ اس شخص کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق20 سالہ شخص ونئے کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم اعظم پورہ علاقہ کا ساکن تھا گزشتہ ماہ پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 52 سالہ پیشہ سے مرکزی حکومت کا ملازم تھا دلت بستی میں رہتا تھا کل رات یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT