Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 70 سالہ محمد غوث جو روڈ نمبر 9 راجندر نگر علاقہ کے ساکن تھے، راجندر نگر علاقہ میں سیکل پر جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ کندکور پولیس کے مطابق 40 سالہ شنکر جو پیشہ سے مزدور تھا، کروڑ ولیج کندکور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ وہ آٹو میں دیگر مزدوروں کے ہمراہ سفر کررہا تھا کہ ایک ٹریکٹر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 20 سالہ رمیش نائیک جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا، وہ آج صبح موٹر سیکل پر میریڈین ٹاؤن شپ سے گزر رہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT