Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر اور نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 20 سالہ جی سدھاکر جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ ضلع ورنگل کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل رات حیدرآباد سے اپنی موٹر سائیکل پر واپس ہورہا تھا کہ ترملگیری میں پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ درگاپرشاد جو پیشہ سے خانگی ملازم اور بنجارہ ہلز کا ساکن تھا اپنے ساتھی کے ہمراہ کل رات گاندھی نگر کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور درگا پرساد کے سر پر زخم لگنے کے سبب فوت ہوگیا اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔ الوال پولیس کے مطابق 20 سالہ اشوک جو پیشہ سے تاجر تھا دمائی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل ایک پیدل راہ چلنے والے سے ٹکرا گئی اور وہ نیچے گرنے کے سبب سر پر زخم لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT