Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں نارسنگی اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 30 سالہ کنیا لال یادو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ لعل گنج مرزا پور اترپردیش کا ساکن تھا ۔ 20 اپریل کے دن وہ اپنی لاری میں شمس آباد سے چل برائے آوٹر رنگ روڈ جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور کنیا لال شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 24 سالہ نریندر اور اس کے والد 50 سالہ لالو اپنے ایک رشتہ دار انجینیلو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے ایک تیز رفتار لاری نے انہیں ٹکر دے دی جس کے سبب نریندر اور اس کے والد شدید زخمی حالت میں فوت ہوگئے ۔ جبکہ ان کا رشتہ دار شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT