Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 26 سالہ کے پرشانت جو پیشہ سے فوٹو گرافر تھا ضلع میدک کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل اپنی موٹر سائیکل پر عثمانیہ یونیورسٹی حدود سے گذر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور وہ ایک ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 53 سالہ سوریہ کانت جو چوکیدار تھا ملکاجگیری میں رہتا تھا وہ کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 29 سالہ ارون یادو جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا ۔ راگھویندر نگر کالونی جلال گوڑہ میں رہتا تھا وہ کل نارسنگی چوراہے سے گذر رہا تھا کہ ایک لاری کی زد میں آکر شدید زخمی حالت میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT