Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور حیدرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 38 سالہ بابو راؤ جو پیشہ سے کسان تھا مہاراشٹرا کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل رات معین آباد کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی رات دیر گئے علاج کے دوران

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور حیدرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 38 سالہ بابو راؤ جو پیشہ سے کسان تھا مہاراشٹرا کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل رات معین آباد کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی رات دیر گئے علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 50 سالہ برہمیا جو پیشہ سے میستری تھا میرپیٹ ، آدرش ہلز میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز آر ٹی سی بس میں سفر کے دوران پیش آئے حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ حادثہ کویڈا کے علاقہ میں بس ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے سبب پیش آیا تھا ۔ جس میں برہمیا میستری شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 53 سالہ یادیا جو کمہارواڑی میں رہتا تھا ۔ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سی آر پی ایف گیٹ کے قریب آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT