Tuesday , December 11 2018

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک*

حیدرآباد 13 فروری (سیاست نیوز) آؤٹر رنگ روڈ اور اس کے قریب پیش آئے دو سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ نارسنگی پولیس کے مطابق آؤٹر رنگ روڈ کی نارسنگی حدود میں گزشتہ روز ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔ 30 سالہ راج شیکھر اور اس کا ساتھی وینکٹ ریڈی دونوں ایک لاری کے ڈرائیور اور کلینر تھے۔ آؤٹر رنگ روڈ سے ریتی کی لاری لے کر

حیدرآباد 13 فروری (سیاست نیوز) آؤٹر رنگ روڈ اور اس کے قریب پیش آئے دو سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ نارسنگی پولیس کے مطابق آؤٹر رنگ روڈ کی نارسنگی حدود میں گزشتہ روز ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔ 30 سالہ راج شیکھر اور اس کا ساتھی وینکٹ ریڈی دونوں ایک لاری کے ڈرائیور اور کلینر تھے۔ آؤٹر رنگ روڈ سے ریتی کی لاری لے کر گزر رہے تھے کہ ایک اور لاری سے ان کی لاری کا تصادم پیش آیا اور دونوں شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئے۔ ان کا تعلق ضلع نلگنڈہ کے مریال گوڑہ علاقہ سے بتایا گیا ہے۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 52 سالہ شیو شنکر جو عمر خاں گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے ہائی کورٹ کالونی میں چوکیداری کرتا تھا، 10 فروری کے دن پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جو کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT