Wednesday , August 15 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین بشمول کمسن لڑکی ہلاک

سڑک حادثات میں تین بشمول کمسن لڑکی ہلاک

حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حیات نگر ۔ میاں پور اور لنگر حوض حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ایک کمسن لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں 12 سالہ مدھو شالینی فوت ہوگئی جو دوسری جماعت کی طالبہ تھی ۔ یہ لڑکی اپنے چچا کے ساتھ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ آر ٹی سی بس اور انجینئرنگ کالج کی خانگی بس کے درمیان تصادم سے زد میں آگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آر ٹی سی بس کو عقبی حصہ سے خانگی انجینئرنگ کالج کی بس نے ٹکر دے دی اور آر ٹی سی بس نے موٹر سیکل کو ٹکر دے دی یہ حادثہ پداعنبر پیٹ چوراہے پر پیش آیا ۔ اس حادثہ میں مدھو شالینی برسر موقع ہلاک ہوگئی جو کتہ پیٹ ماروتی نگر علاقہ کے ساکن بالا کرشنا کی بیٹی تھی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 48 سالہ وینکٹیشورلو جو پیشہ سے میستری جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں رہتا تھا کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک خانگی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 30 سالہ رمیش وینگل راؤ نگر علاقہ کا ساکن 18 دسمبر کے دن نانل نگر علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا ۔ جو کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT