Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین ہلاک

سڑک حادثات میں تین ہلاک

حیدرآباد۔/15ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر و سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔ سنگاریڈی پولیس کے مطابق جہانگیر آباد بنڈلہ گوڑہ علاقہ کا ساکن 42 سالہ محمد عمر جو پیشہ سے ڈرائیور تھا شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا۔ عمر گزشتہ روز سدا سیو پیٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو کوالیس گاڑی میں افراد خاندان کے ہمراہ عثمان آباد جارہا تھا کہ ایم آر ایف کمپنی کے روبرو حادثہ پیش آیا۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 48 سالہ ارنالڈ جو ریاست ٹاملناڈو کا متوطن تھا چندرائن گٹہ علاقہ میں رہتا تھا کل رات یہ شخص میر پیٹ کے علاقہ گائتری نگر میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 55 سالہ شنکر جو پیٹ بشیرآباد علاقہ کا ساکن تھا مہاراشٹرا علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے 13 ستمبر کو پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT