Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول انجینئر ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول انجینئر ہلاک

حیدرآباد 9مئی (سیاست نیوز) سیف آباد اور اپل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک سیول انجینئر فوت ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 23 سالہ محمد حیدر حسین جو نامپلی کے ساکن محمد سردار حسین کا بیٹا تھا پیشہ سے سیول انجینئر بتایا گیا تھا کہ سیف آباد پٹرول پمپ کے قریب ایک نامعلوم لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو شہر کے کارپوریٹ ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 58 سالہ راجیہ جو رمنتا پور علاقہ کا ساکن تھا کل سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سیکل کی زد میں آکرشدید زخمی ہوگیا تھا جس کی رات دیر گئے علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT