Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ اور سائبرآباد کے علاقہ گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے دو سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 40 سالہ محمد خواجہ پاشاہ جو پیشہ سے ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ۔ یہ شخص جنگم پیٹ علاقہ کے ساکن محمد انور کا بیٹا تھا ۔ کل ایک تیز رفتار بے قابو کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 48 سالہ راگھواماں جو گوداوری کے ساکن دورا بابو کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپنے گاؤں روانگی کیلئے بس اسٹاپ کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT