Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود کے یاچارم اور پیٹ بشیرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ یاچارم پولیس کے مطابق 26 سالہ پوجا جو یاچارم علاقہ کے ساکن پرمود کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گذشتہ ہفتہ اسکول میں بچوں کو ٹفن دینے کے بعد واپس ہو رہی تھی کہ تیز رفتار آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی ۔ تاہم اس خاتون کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 36 سالہ راجو جو پیشہ سے کسان تھا قطب اللہ پور علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT