Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقوں بیگم پیٹ اور نلہ کنٹہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 29 سالہ لکشمن پیشہ سے طالب علم بیگم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا 19 مارچ کو یہ طالب علم موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں لکشمن علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ نلہ کنٹہ پولیس کے مطابق 25 سالہ للیتا جو اپوگوڑہ علاقہ کے ساکن سری ہری کی بیوی تھی 5 مارچ کو یہ خاتون اپنی والدہ سے ملاقات کیلئے بیگم پیٹ آئی تھی اور سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT