Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ حیات نگر اور شاہ میر پیٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ رام بابو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ یوسف گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل شام یہ شخص باٹا سنگارم کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 65 سالہ شوبھا اماں جو شاہ میر پیٹ علاقہ کے ساکن بھومایا کی بیوی تھی ۔ کل شام یہ خاتون اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔

 

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 38 سالہ نارائنا جو پیشہ سے بخومی تھا ۔ ضیاء گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ریلوے پولیس کے مطابق یہ شخص کاچی گوڑہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT